wheel

AJC Publications and Media Portal

 

But the Comforter, which is the Holy Ghost, whom the Father will send in my name, he shall teach you all things,
and bring all things to your remembrance, whatsoever I have said unto you. John 14:26


خُروج باب 37
  • 1 بضلی ایل نے وہ صندُوق کِیکر کی لکڑی کا بنایا ۔اُسکی لمبائی ڈھا ئی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
  • 2 اور اُس نے اُسکے اندر اور باہر حالِص سونا منڈھا اور اُسکے لئِے گرِداگرِد ایک سونے کا تاج بنایا۔
  • 3 س اور اُس نے اُسکے چاروں پایوں پر لگانے کو سونے کے چارکڑے ڈھالے۔دو کڑے تو اُسکی ایک طرف اور دو دُوسری طرف تھے ۔
  • 4 اور اُس نے کِیکرکی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈھا۔
  • 5 اور چوبوں کو صندُوق کی دونوں طرف کے کڑوں میں ڈالا تاکہ صندُوق اُتھایا جائے ۔
  • 6 اور اُس نے سر پو ش خالِص سونے کا بنایا ۔ اُسکی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
  • 7 اور اُس نے سرپوش کے دونوں سِروں پر سونے کے دو کروبی گھڑ کر بنائے ۔
  • 8 ایک کروبی کو اُس نے ایک سِرے پر رکَھا اور دُوسرے کو دُوسرے سِرے پر۔دونوں سِروں کے کروبی اور سرپوش ایک ہی ٹکڑے سے بنے تھے۔
  • 9 اور کرویبوں کے بازُو اُوپر سے پَھیلے ہوئے تھے اور اُنکے بازُوؤں سے سرپوش ڈھکا ہؤا تھا اور اُن کروبیوں کے چہرے سرپوش کی طرف اور ایک دُوسرےکے مُقاِبل تھے ۔
  • 10 اور اُس نے وہ میرنکیکر کی لکڑی کی بنائی ۔ اُسکی لمبائی دو ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اُنچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
  • 11 اور اُس نے اُسکو خالص سونے سے منڈھا اور اُسکے لئے گِرداگرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔
  • 12 اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوَڑی اُسکے چاروں طرف رکھیّ ساور اُس کنگنی پر گردا گرد سو نے کا تاج بنا یا ۔
  • 13 اور اُس نے اُسکے لئے سونے کے چار کڑے ڈھا لکر اُنکو اُسکے چاروں پایوں کے چا روں کو نو ں میں لگا یا ۔
  • 14 یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تا کہ میز اُٹھا نے کی چو بوں کے خا نوں کا کا م دیں ۔
  • 15 اور اُس نے میز اُٹھا نے کی وہ چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
  • 16 اور اُس نے میز پر کے سب طروُف یعنی اُسکے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیا لے اور اُنڈلینے کے آفتابے خالص سو نے کے بنا ئے ۔
  • 17 اور اُس نے شمعدان خالص سونے کا بنا یا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پا یہ اور اُسکی ڈنڈی گھڑے ہُو ئے تھے ۔ یہ سب اور اُسکی پیا لِیاں اور لٹوُ اور پھُول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُو ئے تھے ۔
  • 18 اور چھ شا خیں اُسکی دونوں طرف سے نکلی ہو ئی تھیں ۔ شمعدان کی تین شا خیں تو اُسکی ایک طرف سے اور تین شا خیں اُسکی دُوسری طرف سے ۔
  • 19 اور ایک شا خ میں با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیا ں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا اور دُو سری شا خ میں بھی با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیاں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھوں شا خوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا ۔
  • 20 اور خود شمعدان میں با دام کے پھُول کی شکل کی چار پیا لِیا ں اپنے اپنے لٹوُاور پھُول سمیت بنی تھیں ۔
  • 21 اور شمعدان کی چھؤں نکلی ہو ئی شاخوں میں سے دو دو شا خیں اور ایک لٹوُ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔
  • 22 اُنکے لٹوُ اور اُنکی شا خیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالص سونے کا اور ایک ہی ٹکُڑے کا گھڑا ہو ا تھا ۔
  • 23 اور اُس نے اُسکے لئے سات چراغ بنائے اور اُسکے گُلِگیر اور گلُدان خا لص سع نے کے تھے ۔
  • 24 اور اُس نے اُ سکو اور اُس کے سب ظروُف کو ایک قنطار خالص سونے سے بنا یا ۔
  • 25 اور اُس نے بخور جلانے کی قُر بانگاہ کیکر کی لکڑی کی بنا ئی ۔ اُسکی لمبا ئی اُونچا ئی دو ہا تھ تھی اور وہ اور اُسکے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔
  • 26 اور اُس نے اُسکے اُو پر کی سطح اور گردا گر د کی اطراف اور سینگو ں کو خا لص سو نے سے منڈھا اور اُسکے لئےسونے کا ایک تا ج گردا گرد بنایا۔
  • 27 اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونو ں پہلُوؤں میں تا ج کے نیچے سو نے کے دو کڑے بنا ئے جو اُس کے اُٹھا نے کی چو بو ں کے لئے خا نو ں کا کا م دیں ۔
  • 28 اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
  • 29 اور اُس نے مسح کر نے کا پا ک تیل اور خُوشُبودار مصالح کا خالص بخور گندھی کی حکمت کے مُطابق تیا ر کیا ۔