- 1 آو ہم خُداوند کی طرف رجوع کریں کیونکہ اُسی نے پھاڑا ہے اور وہی ہم کو شفا بخشے گا۔ اُسی نے مارا ہے اور وہی ہماری مرہم پٹی کرے گا۔
- 2 وہ دوروز کے بعد ہم کو حیات تازہ بخشے گا اور تیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُسکے حُضور زندگی بسر کریں گے۔
- 3 آو ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عرفان میں ترقی کریں ۔ اُس کا ظُہور صُبح کی مانند یقننی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانند یعنی آخری برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔
- 4 اے افرائیم میں تجھ سے کیا کُروں؟ اے یہُوداہ میں تجھ سے کیا کُروں؟ کیونکہ تمہاری نیکی صُبح کے بادل اور شبنم کی مانند جلد جاتی رہتی ہے۔
- 5 اس لے میں نے ان کو نبیوں کے وسیلہ سے کاٹ ڈالا اور اپنے کلام سے قتل کیا ہےاور میرا عدل نور کی مانند چمکتا ہے۔
- 6 کیونکہ میں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں اور خُدا شناسی کو سو ختنی قربانیوں سے زیادہ چاہتا ہوں ۔
- 7 لیکن وہ عہد شکن آدمیوں کی مانند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مجھ سے بےوفائی کی ہے۔
- 8 جلعاد بد کرداری کی بستی ہے۔ وہ خُون آلودہ ہے۔
- 9 جس طرح سے رہزنوں کے غول کسی آدمی کی گھات میں بیھٹے ہیں اُسی طرح کاہنوں کے گروہ سکم کی راہ میں قتل کرتی ہے ہاں اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔
- 10 میں نے اسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک چیز دیکھی۔ افرائیم میں بدکاری پائی جاتی ہے اور اسرائیل نجس ہو گیا۔
- 11 اے یہُوداہ تیرے لے بھی کٹائی کا وقت مُقرر ہے جب میں اپنے لوگوں کو اسیری سے واپس لاوں گا۔
Hosea 06
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Hosea
ہوسیع باب 6