- 1 تب بلددؔ سُوخی نے جواب دیا :۔
- 2 تم کب تک لفظوں کی جُستجو میں رہو گے ؟ غور کر لو ۔ پھر ہم بو لینگے ۔
- 3 ہم کیوں جانوروں کی مانند سمجھے جاتے اور تمہاری نظر میں ناپاک ٹھہرے ہیں ؟
- 4 تو جو اپنے قہر میں اپنے کو پھاڑتا ہے تو کیا زمین تیرے سبب سے اُجڑجائیگی یا چٹان اپنی جگہ سے ہٹا دی جائیگی ؟
- 5 بلکہ شریر کا چراغ گُل کر دیا جائیگا اور اُسکی آگ کا شعلہ بے نور ہو جائیگا ۔
- 6 روشنی اُسکے ڈیرے میں تاریکی ہو جائیگی اور جو چراغ اُسکے اُوپر ہے بُجھا دیا جائیگا ۔
- 7 اُسکی قُّوت کے قدم چھوٹے کئے جائینگے اور اُسی کی مصلحت اُسے نیچے گرا ئیگی ۔
- 8 کیو نکہ وہ اپنے ہی پاؤ ں سے جال میں پھنستا ہے اور پھندوں پر چلتا ہے ۔
- 9 دام اُسکی ایڑی کو پکڑ لیگا اور جال اُسکو پھنسا لیگا۔
- 10 کمند اُسکے لئے زمین میں چھپا دی گئی ہے اور پھند ا اُسکے لئے راستہ میں رکھا گیا ہے۔
- 11 دہشتناک چیزیں ہر طرف سے اُسے ڈرائینگی اور اُسکے درپے ہو کر اُسے بھگا ئینگی ۔
- 12 اُسکا زور بُھوک کا مارا ہوگا اور آفت اُسکے شامل حال رہیگی ۔
- 13 وہ اُسکے جسم کے اعضا کو کھا جائیگی بلکہ موت کا پہلوٹھا اُسکے اعضا کو چٹ کر جائیگا ۔
- 14 وہ اپنے ڈیرے سے جس پر اُسکا بھروسا ہے اُکھاڑ دیاجائیگا اور دہشت کے بادشاہ کے پاس پہنچایا جائیگا ۔
- 15 وہ جو اُسکا نہیں اُسکے ڈیرے میں بسیگا ۔اُسکے مکان پر گندھک چھترائی جائیگی ۔
- 16 نیچے اُسکی جڑیں سُکھائی جائینگی اور اُوپر اُسکی ڈالی کاٹی جائیگی ۔
- 17 اُسکی یادگار زمین پر سے مٹ جائیگی اور کوچوں میں اُسکا نام نہ ہوگا ۔
- 18 وہ روشنی سے اندھیرے میں ہنکا دیا جائیگا اور دُنیا سے کھدیڑدیا جائیگا
- 19 اُسکے لوگوں میں اُسکا نہ کوئی بیٹا ہو گا نہ پوتا اور جہاں وہ ٹکا ہُوا تھا وہاں کوئی اُسکا باقی نہ رہیگا ۔
- 20 وہ جو پیچھے آنے والے ہیں اُسکے دِن پر حیران ہونگے جیسے وہ پہلے ہُوئے ڈرگئے تھے۔
- 21 ناراستوں کے مسکن یقیناًاَیسے ہی ہیں ۔اور جو خدا کو نہیں پہچانتا اُسکی جگہ اَیسی ہی ہیں ۔
Job 18
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Job
ایّوب باب 18