- 1 تب یُوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔
- 2 میں نے اپنی مُصیبت میں خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے میری سُنی۔میں نے پاتال کی تہ سے دُہائی دی۔ تونے میری فریاد سُنی۔
- 3 تونے مُجھے گہرے سمندر کی تہ میں پھینک دیا اور سیلاب نے مُجھے گھیر لیا۔تیری سب موجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُزر گیئیں۔
- 4 اور میں نے سمجھا کہ تیرے حُضور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن میں پھر تیری مُقدس ہیکل کو دیکھوں گا۔
- 5 سیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کیا۔سُمندر میرے چاروں طرف تھا۔ بحری نبات میرے سر پر لپٹ گئی۔
- 6 میں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔زمین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لے مُجھ پر بند ہوگئے۔تو بھی اے خُداوند میرے خُدا تو نے میری جان پاتال سے بچائی۔
- 7 جب میرا دل بے تاب ہُوا تو میں نے خُداوند کو یاد کیا اور میری دُعا تیری مُقدس ہیکل میں تیرےحُضور پُہنچی۔
- 8 جو لوگ جھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محروُم ہو جاتے ہیں۔
- 9 میں حمد کرتا ہُوا تیرے حُضور قربانی گُزرانوں گا۔ میں اپنی نذریں ادا کُروں گا۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔
- 10 اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دیا اور اُس نے یُوناہ کو خُشکی پر اُگل دیا۔
Jonah 02
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Jonah
یُوناہ باب 2