- 1 راست رو مسکین کجگواور احمق سے بہتر ہے۔
- 2 یہ بھی اچھانہیں کہ روح علم سے خالی رہے۔جو چلنے میں جلد بازی کرتا ہے بھٹک جٓاتا ہے۔
- 3 آدمی کی حمایت اُسے گمراہ کرتی ہےاور اُسکا دِل خداوندسے بزیر ہوتا ہے۔
- 4 دولت بہت سے دوست پیدا کرتی ہے پر مسکین اپنے ہی دوست سے بغیانہ ہے۔
- 5 جھوٹا گواہ بے سزا نہ چھوٹیگا اور جھوٹ بولنے والا رہائی نہ پائیگا۔
- 6 بہتیرے لوگ فیاض کی خوشامد کرتے ہیں اور ہر ایک آدمی اِنعام دینے والے کا دوست ہے۔
- 7 جب مسکین کے سب بھائی ہی اُس سے نفرت کرتے ہیں تو اُسکے دوست کتنے زیادہ اُس سے دُور بھاگینگے!وہ باتوں سے اُنکا پیچھاکرتا ہے پر اُنکو نہیں پاتا۔
- 8 جو حکمت حاصل کرتا ہے اپنی جٓان کو عزیز رکھتا ہے۔جو فہم کی محافظت کرتا ہے فائدہ اُٹھایئگا۔
- 9 جھوٹاگواہ بےسزا نہ چھوٹیگااور جو جھوٹ بولتا ہے فنا ہوگا۔
- 10 جب احمق کے لئے نازونعمت زیبا نہیں تو خادم کا شہزادوں پر حکمران ہونا اور بھی نامناسب ہے۔
- 11 آدمی کی تمیز اُسکو قہر کرنے میں دِھیما بناتی ہے۔اور خطا سے درگذر کرنے میں اُسکی شان ہے۔
- 12 بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کی مانند ہے اور اُسکی نظر عنایت گھاس پر شبنم کی مانند۔
- 13 احمق بیٹا اپنے باپ کے لئے بلا ہےاور بیوی کا جھگڑارگڑاسدا کا ٹپکا۔
- 14 گھر اور مال تو باپ دادا سے میراث میں ملتے ہیں لیکن دانشمند بیوی خداوند سے ملتی ہے۔
- 15 کاہلی نیند میں غرق کر دیتی ہے اور کاہل آدمی بھوکا رہیگا ۔
- 16 جو فرمان بجا لاتا ہے اپنی جٓان کی محافظت کرتا ہے پر جو اپنی راہوں سے غافل ہے مریگا ۔
- 17 جو مسکینوں پر رحم کرتا ہےخداوند کو قرض دیتا ہے اور وہ اپنی نیکی کا بدلہ پایئگا ۔
- 18 جب تک اُمید ہے اپنے بیٹے کی تادِیب کئے جٓااور اُسکی بربادی پر دِل نہ لگا۔
- 19 شیدید الضغب آدمی سزا پائیگا۔کیونکہ اگر تو اُسے رہائی دے تو مجھے باربار اَیسا ہی کرنا ہوگا۔
- 20 مشورت کو سُن اور تربیت پذیر ہو تاکہ توآخر کار دانا ہوجٓائے ۔
- 21 آدمی کے دِل میں بہت سے منصوبے ہیں لیکن صرف خداوند کا اِرادہ ہی قائم رہیگا ۔
- 22 آدمی کی مقبولیت اُسکے اِحسان سے ہے اور کنگال جھوٹے آدمی سے بہتر ہے۔
- 23 خداوند کا خوف زندگی بخش ہے۔اور خدا ترس سیر ہو گا اور بدی سے محفوظ رہیگا۔
- 24 سست آدمی اپنا ہاتھ تھالی میں ڈالتا ہے اور اتنا بھی کرتا کہ پھر اُسے اپنے منہ تک لائے ۔
- 25 ٹھٹھا کرنے والے کو مار۔اِس سے سادہ دِل ہوشیار ہوجٓایئگا اور صاحب فہم کو تنبیہ کر۔وہ علم حاصل کر یگا۔
- 26 جو اپنے باپ سے بد سلوکی کرتا اور ماں کو نکال دیتا ہے خجالت کا باعث اور رسوائی لانے والا بیٹا ہے۔
- 27 اَے میرے بیٹے !اگر تو علم سے برگشتہ ہوتا ہے تو تعلیم سُننے سے کیا فائدہ ؟
- 28 خبیث گواہ عدل پر ہنستا ہے اور شریر کا منہ بدی نگلتا رہتا ہے
- 29 ٹھٹھا کرنے والوں کے لئے سزائیں ٹھہرائی جٓاتی ہیں اور احمقوں کی پیٹھ کے لئے کوڑے ہیں۔
Proverbs 19
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Proverbs
اِمثال باب 19