- 1 اَے فرشتگان خُداوند کی۔ خُداوند ہی کی تمجیدوتعظیم کرو۔
- 2 خُداوند کی ایسی تمجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو۔
- 3 خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے۔ خُدایِ ذوالجلال گرجتا ہے۔ خُداوند دلدار بادلوں پر ہے۔
- 4 خُداوند کی آواز میں قدرت ہے۔ خُداوند کی آواز میں جلال ہے۔
- 5 خُداوند کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے۔ بلکہ خُداوند لُبنان کے دیوداروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
- 6 وہ اُن کو بچھڑے کی مانند۔ لُبنان اور سریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانند کُداتا ہے۔
- 7 خُداوند کی آواز آگ کے شعلوں کو چیرتی ہے۔
- 8 خُداوند کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے۔ خُداوند قادِس کے بیابان کو ہلا ڈالتا ہے۔
- 9 خُداوند کی آواز سے ہرنیوں کے حمل گِر جاتے ہیں۔ اور وہ جنگلوں کے بے برگ کر دیتی ہے۔ اُس کی ہیکل میں ہر ایک جلال ہی جلال پُکارتا ہے۔
- 10 خُداوند طوفان کے وقت تخت نشین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشین ہے۔
- 11 خُداوند اپنی اُمت کو زور بخشیگا۔ خُداوند اپنی اُمت کو سلامتی کی برکت دیگا۔
Psalms 029
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Psalms
زبُور باب 29