- 1 اَے خُدا ! تُو نے ہمیں رد کیا تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دیا۔ تُو ناراض رہا ۔ ہمیں پھر بحال کر۔
- 2 تُو نے زمین کو لرزا دیا۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالا ہے۔ اُسکے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزان ہے۔
- 3 تُو نے اپنے لوگوں کو سختیاں دکھائیِں ۔تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مے پِلائی۔
- 4 جو تجھ سے ڈرتے ہیں تُو نے اُنکو جھنڈا دیا ہے۔ تاکہ وہ حق کی خاطر بُلند کیا جائے ۔
- 5 اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے تاکہ تیرے محبوب بچائے جائیں ۔
- 6 خُدا نے اپنی قُدوُسیت میں فرمایا ہے میَں خُوشی کروں گا۔ میَں سِکم کو تقسیم کروں گا اور سُکات کی وادی کو بانٹونگا۔
- 7 جِلعاؔد میرا ہے منؔسیّ بھی میرا ہے۔اِفرائیمؔ میرے سر کا خود ہے یہوؔداہ میرا عصا ہے۔
- 8 موآؔب میری چلپچی ہے۔ ادوؔم پر میَں جوتا پھینُکونگا۔اَے فِلستیؔن ! میرے سبب سے للکار۔
- 9 مجھے اُس محُکم شہر میں کون پہُنچائگا؟ کوَن مجھے ادوؔم تک لے گیا ہے؟
- 10
- 11 مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کمک کر کیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے۔
- 12 خُدا کی مدد سے ہم بُہادری کریں گے۔ کیونکہ وہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کریگا۔
Psalms 060
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Psalms
زبُور باب 60