- 1 اِسرائؔیل اب یوں کہے اُنہوں نے میرے جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔
- 2 ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔ تو بھی وہ مجھ پر غالب نہ آئے ۔
- 3 ہلواہوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھاریاں بنائیں۔
- 4 خُداوند صادق ہے۔ اُس نے شریروں کی رسیاں کاٹ ڈالیں۔
- 5 صیِوُؔن سے نفرت رکھنے والے سب شرمندہ اور پسپا ہوں۔
- 6 وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں۔ جو بڑھنے سے پہلےہی سوکھ جاتی ہے۔
- 7 جِس سے فصل کاٹنے والے اپنی مُٹھی کو اور پولے باندھنے والا اپنے دامن کو نہیں بھرتا۔
- 8 نہ آنے جانے والے یہ کہتے ہیں کہ تُم پر خُداوند کی برکت ہو۔ ہم خُداوند کے نام سے تم کو دُعا دیتے ہیں۔
Psalms 129
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Psalms
زبُور باب 129