- 1 خُداوند کی حمد کرو۔ کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ اِسلئے کہ یہ دِل پسند اور ستایش زیبا ہے۔
- 2 خُداوند یروشؔلیم کو تعمیر کرتا ہے۔ وہ اِسراؔئیل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔
- 3 وہ شکستہ دِلوں کو شفا دیتا ہے۔ اور اُنکے زخم باندھتا ہے۔
- 4 وہ سِتاروں کو شُمار کرتا ہے۔ اور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔
- 5 ہمارا خُداوند بزرُگ اور قُدرت میں عظیم ہے۔ اُسکے فہم کی انتہا نہیں۔
- 6 خُداوند حلیموں کو سنبھالتا ہے۔ وہ شریروں کو خاک میں مِلا دیتا ہے ۔
- 7 خُداوند کے حُضُور شُکر گُزاری کا گیت گاؤ۔ ستِار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔
- 8 جو آسمان کو بادلوں سے مُلبس کرتا ہے۔ جو زمین کے لئے مینہ تیار کرتا ہے۔ جو پہاڑوں پر گھاس اُگھاتا ہے۔
- 9 جو حیوانات کو خُوراک دیتا ہے۔اور کوّے کے بچوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں۔ گھوڑے کے زور میں اُسکی خُوشنودی نہیں۔ نہ آدمی کی ٹانگھوں سے اُسے کوئی خوشی ہے۔
- 10
- 11 خُداوند اُن سے خوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔ اور اُن سے جو اُسکی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔
- 12 اَے یروشؔلیم ! خُداوند کی ستایش کر۔ اَے صیِؔوُن ! اپنے خُدا کی ستایش کر۔
- 13 کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبوط کیا ہے۔ اُس نے تیرے اندر تیری اوُلاد کو برکت دی ہے۔
- 14 وہ تیری حُدوُد میں امن رکھتا ہے۔ وہ تجھے اچھے سے اچھے گیہوُں سے آسودہ کرتا ہے۔
- 15 وہ اپنا حُکم زمین پر بھیجتا ہے۔ اُسکا کلام نہایت تیز رَو ہے۔
- 16 وہ برف کو اُون کی مانند گِراتا ہے۔ اور پالے کا راکھ کی مانند بکھیرتا ہے۔
- 17 وہ یخ کو لُقموں کی مانند پھینکتا ہے۔ اُسکی ٹھنڈ کون سہ سکتا ہے؟
- 18 وہ اپنا کلام نازل کر کے اُنکو پگھلا دیتا ہے۔ وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔
- 19 وہ اپنا کلام یعقُؔوب پر ظاہر کرتا ہے اور اپنے آئین و احکام اِسرائیؔل پر۔
- 20 اُس نے کسی اور قوم سے اَیسا سُلوُک نہیں کیا۔ اور اُسکے احکام کو اُنہوں نے نہیں جانا ۔ خُداوند کی حمد کرو۔
Psalms 147
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Psalms
زبُور باب 147