wheel

AJC Publications and Media Portal

 

But the Comforter, which is the Holy Ghost, whom the Father will send in my name, he shall teach you all things,
and bring all things to your remembrance, whatsoever I have said unto you. John 14:26


00:00/00:00
زبُور باب 126
  • 1 جب خُداوند صیِوُؔن کے اسیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والے کی مانند تھے۔
  • 2 اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔تب قوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اُنکے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔
  • 3 خُداوند نے ہمارے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ اور ہم شادمان ہیں۔
  • 4 اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرح ہمارے اسیروں کو وآپس لا۔
  • 5 جو آنسوُؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹینگے۔
  • 6 جو روتا ہُؤا بیج بونے جاتا ہے وہ اپنے پولے لئے ہُوئے شادمان لُوٹیگا۔