- 1 خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔
- 2 اِسرؔائیل اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
- 3 ہارؔون کا گھرانا اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
- 4 خُداوند سے ڈرنے والے اب کہین اُسکی شفقت ابدی ہے۔
- 5 میَں نے مُصیبت میں خُداوند سے دُعاکی۔ خُداوند نے مجھے جواب دیا اور کُشادگی بخشی۔
- 6 خُداوند میری طرف ہے میں نہیں ڈرنے کا اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
- 7 خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِسلئے میں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُونگا۔
- 8 خُداوند پر توکل کرنا اِنسان پر بھروسہ رکھنے سے بہتر ہے۔
- 9 خُداوند پر توکل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
- 10 سب قوموں نے مجھے گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالُونگا۔
- 11 اُنہوں نے مجھے گھیر لیا ۔ بے شک گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
- 12 اُنہوں نے شہد کی مکھیوں کی طرح مجھے گھیر لیا۔ وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔ میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
- 13 تُو نے مجھے زور سے دھکیل دیا کہ گِر پڑوں لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
- 14 خُداوند میری قوت اور میرا گیت ہے۔ وہی میری نجات ہُؤا۔
- 15 صادِقوں کے خیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دلاوری کرتا ہے۔
- 16 خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
- 17 میَں مرونگا نہیں بلکہ جِیتا رُہونگا۔ اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرونگا۔
- 18 خُداوند نے مجھے سخت تنبیہ تو کی لیکن موت کے حالہ نہیں کیا۔
- 19 صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لئے کھول دو۔ میَں اُن سے داخل ہو کر خُداوند کا شُکر کرونگا۔
- 20 خُداوند کا پھاٹک یہی ہے صادق اُس سے داخل ہونگے۔
- 21 میَں تیرا شُکر کرونگا کیونکہ تُو نے مجھے جواب دیا اور خود میری نجات بنا۔
- 22 جِس پتھر کو معماروں نے ردّ کیا وہی کونے کے سِرے کا پتھر ہو گیا۔
- 23 یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤا اور ہماری نظر میں عجیب ہے۔
- 24 یہ وہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرر کیا ہم اِس میں شادمان ہونگے اور خوشی منائیں گے۔
- 25 آہ !اَے خُداوند !بچالے ۔آہ!اَے خُداوند !خُوشحالی بخش۔
- 26 مُبا رک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتاہے۔ہم نے تمُکو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے ۔
- 27 یہؤواہ ہی خُداہےاور اُسی نے ہمکو نُور بخشا ہے ۔قرُبانی کو مذبح کے سینگو ں سے رسیٔوں سے باندھو ۔
- 28 تُو میرا خُدا ہے ۔میَں تیر ا شُکر کرؤںگا ۔تُو میراخُداہے ۔میَں تیری تمجید کرؤنگا۔
- 29 خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔
Psalms 118
- Details
- Parent Category: Old Testament
- Category: Psalms
زبُور باب 118